کھٹمنڈو:نیپال میں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا ، اس حادثے میں پائلٹ اور چین کے 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر دارالحکومت کھٹمنڈو سے سیابروبیسی کی طرف جا رہا تھا۔
پرواز کے تقریباً تین منٹ بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے شمال میں واقع ضلع نواکوٹ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کاکہنا ہےکہ اس حادثے میں پائلٹ سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعلہ حکام کاکہنا ہےکہ جائے حادثہ سے 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس پہلے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.