وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، ملک بھر میں 10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے

74

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے   مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا،  ملک بھر میں  10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح  وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 3 ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہیں کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائیں جائیں، درختوں سے آب و ہوا اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف پاکستان مزید خوبصورت ہوگا بلکہ موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان 2022 میں بری طرح متاثر ہو ا تھا، اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملی گی اور فضائی آلودگی میں فرق پڑے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج مون سون کے موسم میں شجرکاری کے آغاز پر سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت، محکمے، افسران اور افراد سب ملکر اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.