وزیر اعظم نے نئے سیکرٹری خارجہ اور سفیران کی تعیناتی کی منظوری دیدی

49

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے نئے سیکرٹری  خارجہ کی منظوری دیدی، پاکستان  کی یورپی  یونین میں موجودہ سفیر  آمنہ بلوچ  نئی سیکرٹری  خارجہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان  کے نئے سفیران  کی تعیناتی  کی منظوری دیدی، ممتاز زہرا بلوچ فرانس، جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں  گےجبکہ محمد سلیم  کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر  ہوں گے۔

کویت میں تعینات پاکستانی سفیر ملک  فاروق  جنوبی افریقہ  میں نئے ہائی کمشنر  ہوں گے جبکہ یو اے ای میں پاکستانی سفیر  فیصل نیاز ترمذی بیلجیئم اور یورپی یونین  میں نئے سفیر  ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.