پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

91

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی۔ عدالت نے سردار لطیف کھوسہ اور ایم سی آئی کے وکیل کو مشاورت سے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

جسٹس ثمن رفعت کا وکیل ایم سی آئی سے مکالمہ میں کہا  کہ آپ لوگ بیٹھ کر مشاورت کریں اور پھر ہنگامی چیزیں عدالت کو بتائیں۔ دونوں فریقین کے وکلاء نے مشاورت کے بعد تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کر دیا۔

 

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے بند ہیں.