درہ آدم خیل: بارش کا پانی گھر  کے تحہ خانے میں داخل، 11 افراد جاں بحق

42

پشاور: درہ آدم خیل اولڈ بازی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بارش کا پانی گھر  کے تحہ خانے میں داخل ہونے سے  11 افراد  ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

 

ترجمان ریسکیو کوہاٹ نے بتایا ہے کہ بارش کا پانی گھر  کے تحہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے تاہم پانچ سالہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کا تہہ خانہ برساتی نالے کے قریب ہے، برساتی نالے سے پانی داخل ہوا، تہہ خانے میں ریت بھر جانے کی وجہ سے بچی کی تلاش میں مشکلات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.