وزیر اعظم کی طبیعت ناساز، دورہ ایران ملتوی کر دیا

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے

88

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا گیا، ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں اب شہبازشریف کی جگہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج تہران روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نے طبعیت ناساز ہونے کےباعث تمام مصروفیات ترک کردیں، ڈاکٹرز  نے شہبازشریف کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

وزیر اعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم نے شیڈول کے مطابق آج ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.