ارشد شریف قتل الزامات:اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف و مریم کیخلاف تفتیش ختم کردی

20

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پرجاری تفتیش ختم کردی۔

 

اسکاٹ لینڈ  یارڈ کی جانب سے نوازشریف اور  مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تفتیش کی جارہی تھی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کی ڈیڑھ برس تک  تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

 

تسنیم حیدر نے شریف فیملی اور ان کے ساتھیوں پر ارشد شریف کےقتل کا الزام عائد کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملےکا بھی الزام لگایا تھا۔

 

کاؤنٹرٹیرر کمانڈ یونٹ نے تصدیق کی ہے کہ  الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنےکی ضرورت نہیں، تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصرمحمود، زبیرگل، راشد نصر اللہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔

تبصرے بند ہیں.