ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

58

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

 

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جولائی  کو سماعت کرے گا۔جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں

 

سپریم کورٹ نے 2022 میں ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے ازخودنوٹس لیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.