مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کا پاکستانی نوجوانوں پر تشدد، پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

69

لندن: برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی جس کے بعد مانچسٹر ایئرپورٹ  پر پاکستانی نوجوان پر پولیس تشدد کیخلاف  احتجاج کیا۔

 

رپورٹس کے مطابق واقعے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا، احتجاج میں واقعہ کی شفاف تحقیقات ،متاثرین کو انصاف دینے کامطالبہ کیا گیا۔ پولیس کو ایئرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ تحقیقات کیلئے انڈپینڈنٹ آفس آف پولیس کمپلین سے رجوع کیا گیا ہے۔

 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اس پر بھی تشدد کیا۔

 

گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایئرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعہ کا علم ہے، تحقیقات شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ واقع میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

اس حوالے سے ہوم آفس منسٹر ڈیانا جونسن نے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر دل خراش واقعے پر عوام کی تشویش کو سمجھ سکتی ہوں۔ڈیانا جونسن کا کہنا تھا کہ مانچسٹر پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان ،ناز شاہ  اور یاسمین قریشی نے اس واقعہ پر اظہار تشویش کیا۔

تبصرے بند ہیں.