روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ کامیاب

28

لندن: برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔

 

 

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق  لیزر بیم کا پہلی بار تجربہ فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیز ر بیم ایک کلو میٹر تک ڈرون کو بھی نشانہ بناسکتی ہے۔

 

 

برطانوی میڈیا کے مطابق  لیزر ہتھیار کاآزمائش کے طور پر استعمال امسال کے آخر میں شروع کردیں گے، تجربہ ولٹ شائر میں ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری میں کیا گیا ۔لیز ر بیم ایک کلو میٹر تک ڈرون کو بھی نشانہ بناسکتی ہے۔

 

 

برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.