بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 105 افراد کی ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب

65

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں  105 افراد کی ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا  اور فوج طلب کرلی گئی۔

 

بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات کے باعث وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا جبکہ ملک میں کئی روز کے مظاہروں کے بعد فوج طلب کرلی گئی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج کو طلب کرلیا ہے، کرفیو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

 

پولیس اور طلبہ کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں2500 سے زائد  افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں، جن میں 104 پولیس اہلکار اور 30 صحافی بھی شامل ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سیکڑوں قیدیوں کو  رہا  کروالیا اور جیل کو  نذرِ آتش کر دیا۔ صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے، تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

تبصرے بند ہیں.