عمان: امام علی مسجد میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

64

مسقط: عمان کے دارالحکومت مسقط  کی امام علی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جب فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں  پیش آیا۔ جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700سے زائد افراد موجود تھے۔

 

 

عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

 

 

سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

تبصرے بند ہیں.