راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی ائی اور بشرہ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اعظم خان کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ آئندہ سماعت پر زبیدہ جلال پرویز خٹک اور اعظم خان کے بیانات پر جرح کی جائے گی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ سماعت کے دوران سابق وزیر دفعہ پرویز خٹک بھی عدالت پیش ہوئے حاضری لگائی۔ بانی چیئرمین پی ٹی ائی اور بشرا بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا ۔
نیب کی جانب سے امجد پرویز سلدار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے وکلا اسلام اباد میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔ تاہم بانی چیئرمین پی ٹی ائی کی جانب سے انتظار پنجھوتہ اور علی ظفر نے پیروی کی۔
پانی پی ٹی ائی کے وکلا نے نیب کی جانب سے دائر نئے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے درخواست ضمانت پر نیب کو 15 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت اسلام اباد میں کی جائے گی۔
گزشتہ سماعت پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ریفرنس میں مجموعی طور پر 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ جبکہ 30 پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.