آج ہم نے قانونی جنگ جیتی ہے سیاسی جنگ بھی جیتنی ہے، سلمان اکرم راجہ

45

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنا اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا آج بہت بڑا دن ہے۔ آج ہم نے قانونی جنگ جیتی ہے، سیاسی جنگ بھی جیتنی ہے۔

 

سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج طاقتور اور جابر ہمارا حق چھین کر مال غنیمت سمجھ کر سیٹیں دوسروں میں بانٹنا چاہتے تھے۔  دنیا نے دیکھا کس طریقے سے جمہوریت کا استحصال کیاگیا، عدالت نے بتا دیا کہ پی ٹی آئی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔جو ہم سے مخصوص نشستیں چھیننا چاہتے تھے آج ان کے ارادے پاش پاش ہو گئے۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حق وانصاف پر مبنی فیصلہ دیا، یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ہمیں آج اپنا حق مل گیا، کچھ لوگ پی ٹی آئی کو مٹانا چاہتے تھے۔ آئین میں ترمیم کا راستہ رک گیا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

تبصرے بند ہیں.