مردان: جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

112

مردان: مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دھماکے میں 3افراد جاں بحق  ہوگئے، دھماکے میں  خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی بھی  ہوئے۔

 

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ مردان کےعلاقے جلالہ پل کےقریب پیش آیا ہے۔دھماکہ خیز مواد جلالہ پل کے قریب سڑک کنارے نصب تھا ، رکشتہ گزرتے وقت دھماکے سے پھٹ گیا ۔ پل دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکہ رکشے کے قریب ہوا۔

 

 

ڈی پی او مردان نے بتایا کہ دھماکے کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی، دھماکےکےبعدعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے بند ہیں.