شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل، 9 مئی مقدمات میں عدالت پیش کیا جائیگا

63

راولپنڈی: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا، انہیں لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمات میں عدالت پیش کیا جائیگا ۔

 

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سنٹرل جیل اڈیالہ میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کرتی رہی ہیں شاہ محمود قریشی کوانسداد دہشتگردی عدالت لاہور پیش کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیر خارجہ کو لاہور پولیس علی الصبح اڈیالہ سے لیکر لاہور روانہ ہوئی توسیکورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.