لاہور: محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کیلئے پنجاب حکومت نے آرمی اور پاک رینجرز کی خدمات مانگ لیں ۔
صوبہ پنجاب بھر کے لیے آرمی اور رینجرز کی 160 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں ،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو آرمی اور رینجرز کی کمپنیوں کےلیے خط لکھ دیا۔صوبہ بھر میں رینجرز کی 81 اور پاک آرمی کی 79 کمپنیاں خدمات انجام دیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور آرمی کے دستے یکم سے دس محرم تک خدمات انجام دیں گے، رینجرز اور آرمی کے دستوں کو ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں استعمال کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کریں،تمام اضلاع میں جلوسوں اور مجالس سے قبل سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈیٹیکٹو سے سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واپڈا اور سوئی گیس کے محکموں کو جلوس کے راستوں سے تاروں اورگیس لیکج کے مسائل حل کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.