کار سرکار مداخلت کیس: پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

32

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کو کار سرکار میں مداخلت کے درج مقدمے میں پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

 

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام  میں پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کو کار سرکار میں مداخلت کے درج مقدمے میں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا ، پولیس کی جانب سے عامر مسعود مغل کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

 

 

عدالت نے پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے عامر مغل کو جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے بند ہیں.