شاہ محمود قریشی لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

19

لاہور:رہنما پی ٹی آئی  شاہ محمود قریشی کو لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو آج صبح لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔ سابق وزیرخارجہ  کو کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا تھا ۔

لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں تفتیش مکمل کی تھی جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جانا تھا۔

شاہ محمود قریشی کو سانحہ نو مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.