رمضان شوگر مل ریفرنس:حمزہ شہباز کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ،حاضری معافی کی درخواست دائر

80

لاہور: احتساب عدالت لاہور  میں رمضان شوگر مل ریفرنس  کیس کی سماعت میں سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، ڈاکٹرز نے حمزہ شہباز کو ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا نمائندہ انوار حسین عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائے گا۔

تبصرے بند ہیں.