غزہ کے طلبہ پاکستان میں میڈیکل اورڈینٹل کی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، پی ایم ڈی سی

10

اسلام آباد: غزہ کے طلبہ کوپاکستان میں میڈیکل اورڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔

 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) نےمقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے طلبہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں میڈیکل اورڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔پی ایم ڈی سی نے بتایاکہ غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔

 

اعلامیے کے مطابق مجموعی طورپرغزہ کے 100 طلبہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گے، غزہ کے طلبہ کی معاونت پاکستان کی انسانی ہمدردی اور معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔

 

واضح رہے کہ 9 ماہ سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.