انسدادپولیو مہم کا آج آخری روز

47

کوئٹہ: بلو چستان کے 16 اضلاع میں انسدادپولیو کی خصوصی مہم کا آج ساتواں اور آخری روز ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) حکام کے مطابق لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی، نصیر آباد، قلات میں پولیو مہم جاری ہے۔

حکام کے مطابق  ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لسبیلہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے۔

ای او سی حکام نے کہا کہ مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.