پنجاب کے عوام کے لئے بڑا تحفہ، 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی اصولی منظوری

90

لاہور: وزیراعلی مریم نوازشریف نے    500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری  دے دی ہے۔

پنجاب کابینہ کا کل اجلاس ہوگا جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔

سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی۔

سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین صارف کی ضرورت کے مطابق   ہو گا۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.