موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا

76

کراچی : موٹر سائیکل چور  گینگ پکڑا گیا۔کراچی میں موٹر سائیکل چوری کرکے آن لائن فروخت کرنے والا گینگ گلبہار پولیس نے پکڑ لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق گینگ واردات کے لیے تین مرحلوں میں کام کرتا تھا۔  ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان پہلے کلیئر موٹرسائیکل کے کاغذات حاصل کرتے تھے پھر چوری کی گئی موٹرسائیکل کے جعلی کاغذات تیار کرتے تھے، ملزمان انجن اور چیسز نمبر ٹیمپر کر کے ان لائن ویب سائٹ پر فروخت کرتے تھے۔ملزمان نے درجنوں چوری شدہ موٹر سائیکلیں ٹیمپر کرنے کے بعد فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بلاول، شاہ رخ اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی ہوئی 8 موٹر سائیکل اور 5 چیسز برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.