خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

7

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

 

محکمۂ صحت کے مطابق پولیو مہم صوابی، سوات، ٹانک، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں چلائی جا رہی ہے۔مہم  میں 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

محکمۂ صحت نے کہا کہ  پولیو مہم 9 ہزار پولیو ٹیمیں اور 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.