پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ، سکول پونے 9 بجے تک نہیں کھلیں گے

364

 

لاہور: پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد تمام اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم سکولوں کا آغاز پونے 9 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مشرقی ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور اور ملتان کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اساتذہ اور طلباء سے حاضری کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام طلباء، اساتذہ اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، اور آؤٹ ڈور کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر عارضی طور پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.