پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی

112

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ تجارتی خسارے میں 4.12 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 98 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی طرح، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

دوسری طرف، اکتوبر 2024 میں درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ ستمبر 2024 کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدات میں ایک فیصد کمی آئی۔

 

تجارتی خسارے کے حوالے سے بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ اکتوبر 2024 میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی کے ساتھ 1 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ ستمبر 2024 کے مقابلے میں خسارے میں 11.7 فیصد کی کمی آئی۔

 

رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں تجارتی خسارہ 4.12 فیصد کم ہو کر 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا، جب کہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 7 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

تبصرے بند ہیں.