سیاحوں کیلئے خوشخبری ، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

29

لاہور:سیاحوں کیلئے خوشخبری ، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس اجلاس میں   راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مری سمیت ہر شہر ، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل بلند ہائی رائز ہوٹل کی عمارتیں ختم کی جائیں گی، مری کے مشہور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل ہوں گے  اور  قدیمی عمارتوں پر  یکساں صورت اور کلر سکیم نافذ کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.