ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل : بھارت کا جنوبی افریقا کو فتح کے لیے 177 رنزکا ہدف

36

 

 

برج ٹاؤس : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا  کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ اسٹار بلے باز ویرات کوہلی  ایک بار پھر شاندار ففٹی سکور کی اور اپنی ٹیم کو بحران سے نکالا۔

 

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے اس فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم  کا رنز کے اعتبار سے تو آغاز برق رفتار رہا جہاں اس نے ابتدائی دو اوورز میں 23 رنز بنائے لیکن وہ کپتان روہت شرما اور ان فارم رشبھ پنت کی وکٹوں سے بھی محروم ہوگئی۔  روہت شرما 9 جبکہ ریشبھ پنت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کو کیشو مہاراج نے میدان بدر کیا۔

 

34 کے مجموعے پر نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹر سوریا کمار یادیو کو کگیسو رباڈا نے چلتا کیا۔ سوریاکمار نے 3 رنز بنائے۔ اس کے بعد اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 54 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی فائٹنگ ٹوٹل کی جانب پیش قدمی کو یقینی بنایا۔

 

اکشر پٹیل 106 کے مجموعے پر 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

 

واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیمیں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ فائنل تک پہنچیں۔ فائنل مقابلے کےلیے جنوبی افریقہ اور بھارتی ٹیمیں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.