خیبر پختوانخوا نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

22

پشاور: خیبر پختوانخوا نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عائد بھرتیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد  وزیراعلیٰ ہاؤس نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مارچ کو پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے سرکاری محکموں میں کوئی بھرتی نہیں ہو پارہی تھی۔

تبصرے بند ہیں.