عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست مسترد

124

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے دوران عدت نکاح  کیس میں بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست مسترد کر دی ۔

 

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سزا معطلی کی درخواستوں پر 2روز پہلے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

 

واضح رہے کہ 25 نومبر 2023 کو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں  پینل کوڈ سیکشن 34، 496، 496 بی کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

 

پی ٹی آئی کے مطابق سائفر کیس میں بریت کے بعد عمران خان اب صرف عدت کیس میں ہی گرفتار ہیں جس کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے کیوںکہ اس مقدمے میں شکایت کنندہ نے تاخیری حربے استعمال کیے ہیں۔

 

 

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ نیب کیس میں سزا معطل ہونے پر عمران خان کو سائفر اور عدت کیس میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ نو مئی سے متعلقہ 12 الزامات میں ضمانت مل جانے کے باوجود سابق وزیر اعظم کو رہا نہیں کیا گیا۔

 

 

تحریک انصاف کے مطابق سابق وزیر اعظم 11 ماہ تیس سو اٹھائیس دن سے پابند سلاسل ہیں جبکہ اس دوران انھیں اٹھارہ مختلف مقدمات میں بری کیا گیا یا ضمانت مل چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.