مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم،معاملات طے پا گئے

35

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہوگیا۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔مذاکرات کا تیسرا دور وزیر اعظم ہائوس میں ہوا۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی کی نمائندگی کی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظا می عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔کل بلاول بھٹو کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پر اختیارات کے حوالے سے فارمولا طے ہوگیا ہے۔ سفارشات کا تحریری مسودہ تیار ہوگیا ہے۔
پیپلز پارٹی کو پی ایس ڈی پی خصوصاً پنجاب میں ترقیاتی فنڈز میں نظر انداز کرنے کے تحفظات تھے، پنجاب کی بیورو کریسی کے تقرر و تبادلوں سمیت دیگر امور پر بھی تحفظات تھے، بجٹ تیاری کے حتمی مرحلے کے دوران اعتماد میں نہ لینے پر بھی پیپلز پارٹی نالاں تھی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مطمئن ہونے کے بعد بجٹ اجلاس میں شمولیت کا فیصلہ کرکے رضا مندی ظاہر کی، 24 جون کو بلاول بھٹوزرداری کی تقریر کے موقع پر وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کا بھی امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.