اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات۔
ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ کے بجائے سی ڈی اے ریسٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، سیکریٹری توانائی، چیف سیکریٹری کے پی اور آئی جی کے پی بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے لوڈشیدنگ پر تحفظات وفاقی وزراء کے سامنے رکھے۔ انھوں نے کہا عوام کو بجلی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتجاج عوام کا حق ہےاورلوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف پرچے نہیں دے سکتا۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ مجبوری ہے مفت بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجلی چوروں کی نشاندہی کی جائے، سخت ایکشن لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معاملات کو مفاہمت سے حل کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.