کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، پانچ  جوان شہید

23

 

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 

شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں میں اوکاڑہ کے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، اٹک کے 24 سالہ سپاہی انوش رفون، ہری پور کے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور اسلام آباد کے 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.