عید الاضحٰی کا دوسراروز ، خواتین نے باورچی خانوں کا رخ کرلیا،مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ بھی جاری

30

لاہور،کراچی، اسلام آ باد:عید الاضحٰی کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے۔

صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے اور چھترے کی قربانیاں کر رہے ہیں۔رضائے الٰہی کے حصول اور حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں اور گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔پہلے دن خوب کمائی کرنے والے قصاب دوسرے روز بھی نازونخرے  دکھار ہے ہیں۔ خواتین نے باورچی خانوں کا رخ کرلیا ہے۔بریانی، قورمہ، تکے، کباب اور سیخوں سے مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.