پاکستان کو آگے لے جانا ہے، سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: صدرآصف زرداری

48

اسلام آباد :صدر مملکت آصف زرداری کاکہنا ہےکہ   پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہناتھا  کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یک جہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.