سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا

28

لاہور:لاہور میں   درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.