"14 ٹی ٹوینٹی میں صرف 88 رنز "،اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے

57

نیویارک:اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ اعظم خان کو  خراب پرفارمنس کی وجہ سے  بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ سے ڈراپ کردیاگیا ہے۔

اعظم خان 14 ٹی 20 میں پاکستان کے لیے صرف 88 رنز بنا سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اعظم خان کو نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، اعظم خان پریکٹس کے دوران تنہا کھڑے رہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے اسی وجہ سے ان کو بھارت  کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں ڈراپ کردیاگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.