ٹی 20 ورلڈکپ، افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کوشکست دیدی

64

ڈیلس:ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں  امریکہ نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈیلس میں کھیلے  گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا نے امریکہ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز سکور کیے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ نکولس کرٹن نے 51، ارون جانسن نے 23، دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکہ کی جانب سے علی خان،  ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

امریکہ کی طر ف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  سٹیون ٹیلر  نے صفر،  موناک پٹیل نے 16، آندریس  گوس نے 65، آرون  جونز نے 94 ،کورے  اینڈرسن  نے 3 سکور بنائے۔ کینیڈا کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  کلیم  ثنا نے 1، ڈیلون ہیلر نے ایک ، نکھل دتہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.