آئین شکنی پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے آغاز ایوب خان سے کیا جائے: خواجہ آصف

39

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ  آئین شکنی پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے آغاز ایوب خان سے کیا جائے۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین شکنی پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے آغاز ایوب خان سے کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ عمر ایوب نے آرٹیکل 6 کا بڑا ذکر کیا، پی ٹی آئی نے میرے خلاف بھی آرٹیکل 6 لگانے کی کوشش کی، آرٹیکل چھہ لگانے کی حمایت کرتا ہوں، 1958 سے لے کر 2022 تک آئین توڑا کیا، ضرور آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے شروع ایوب خان سے ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کے ریمارکس پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا اور نعرے بازی بھی کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی تو ابتداء ہوئی ہے، ابھی تو پوری رات باقی ہے، ابھی سے اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر پر حکومتی ارکان خاموش رہے لہذا اب اپوزیشن اراکین بھی خاموشی سے تقریر سنیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ اگر احتجاج جاری رہا تو اجلاس دو دن کے لیے ملتوی کردوں گا، پھر ایک دن اجلاس کی کارروائی چلا کر صدارتی خطاب پر بحث ختم کردوں گا، اب میں پوائنٹ آف آرڈر مائیک نہیں دوں گا اور خواجہ آصف کے پاس ہی مائیک رہے گا۔

سپیکر نے اپوزیشن اراکین کی دھمکی پر کہا کہ ہاؤس اسی طرح چلے گا اور میں اسے چلا کر دکھاؤں گا، پہلے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دیا اب خواجہ آصف کو بولنے دیں، اراکین باری باری بات کریں اور اسمبلی کا نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

تبصرے بند ہیں.