عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

26

کراچی :بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔

سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ  ہماری توجہ عوامی خدمت پر ہے، ہم نے ماضی میں کام کیے اور مستقبل میں بھی لوگوں کو سہولیات پہنچائیں گے۔

ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.