راولپنڈی :پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں بارش کے باعث ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، تاہم آؤٹ فیلڈ سوکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ابراراحمد ، عرفان نیازی اور عثمان خان آج ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بابراعظم اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، رضوان تیسرے نمبر پرآئیں گے۔ اس کے علاوہ شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، محمدعامر آج کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.