سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 21 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

105

 

ریاض :سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران ایک ہفتے کے دوران 21ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن  کو گرفتار کیا گیا جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

 

ایس پی اے کے مطابق سکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کیے جانے والے 21ہزار غیرملکیوں میں سے14ہزار323اقامہ قوانین کی خلاف ورزی 2ہزار404پر قوانین محنت کی خلاف ورزی جبکہ4ہزار 778افراد سرحدی خلاف ورزیوں پر حراست میں لئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.