صنم جاوید اور عالیہ حمزہ  کی درخواست ضمانت  منظور

121

لاہور :  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ  کی درخواست ضمانت  منظور کر لی۔عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

 

انسداد دھشتگردی عدالت لاہور کے ے  ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے نو مئی کو تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ صنم جاوید کی جانب سے  شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عالیہ حمزہ کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ  نے دلائل دیئے۔

 

پراسیکیوشن نے ضمانتوں کیخلاف دلائل مکمل کیے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواتین نو مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں، ملزمان نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا۔

 

وکیل ملزمان  نے عدالت میں کہا کہ خواتین  کو ہر بار ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خواتین کو ضمانت جلد ملنی چاہیے۔

 

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے عوض دونوں ملزمان صنم جاوید اور عالیہ حمزہ  کی درخواست ضمانت  منظور کر لی۔

تبصرے بند ہیں.