خیبر پختونخوا میں سرپرائز دیں گے، پنجاب کے بعد یہاں بھی فارورڈ بلاک بن سکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

87

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سنا ہے سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں فاورڈ بلاک بن گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی اپوزیشن سرپرائز دے گی۔

 

سینیٹر طلحہ محمود کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی حرکتوں کی وجہ سے اس کے اراکین پارٹی سے خفا ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کا فارورڈبلاک بن سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سپیکر کے پی اسمبلی آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف نہیں لے رہے۔ عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے ان کے اراکین اسمبلی پریشان ہیں۔

تبصرے بند ہیں.