اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت، توشہ خانہ تحائف کیس میں بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے
گزشتہ سماعت میں عدالتی حکم پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی غیر حاضری پر رپورٹ پیش نہ ہو سکی تھی۔
توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر بھی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر آج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، 190 ملین پاؤنڈ کیس ،نیب کے مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.