پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا

131

لاہور: پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا.

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے. اجلاس میں پیر کے روز پیش کئے گئے ایک سالہ بجٹ پر عام بحث ہو گی.

حکومتی اور اپوزیشن بنچوں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کر لی.

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ بحث میں جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی.

 

رواں اجلاس میں پنجاب کا ایک سالہ بجٹ پاس کرایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.