اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ خزانہ، تجارت، صنعت و پیداوار، اور قانون کے وفاقی وزرا اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
جبکہ صنعت و پیداور، خزانہ، ریونیو، تجارت اور سرمایہکاری بورڈ کے سیکرٹریز بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کمیٹی ایف بی آر میں اصلاحات کے منظور شدہ پلان پر پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ ایف بی آر میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نگران حکومت نےعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئےفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی تھی۔ جس پر اب موجودہ حکومت کام کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.