برمنگھم:مسافر کی خود کشی کی کوشش کرنے پر طیارے کو لندن ایئر پورٹ پر لینڈ کرالیاگیا۔ تھائی لینڈ کے بینکاک سے لندن جانے والے ایوا ایئر کے ہوائی جہاز کو مسافر کی خود کشی کی کوشش کرنے پر ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرایاگیا ۔
یہ واقعہ ایوا ایئر کی BR67 بنکاک-لندن کی پرواز کا ہے۔ جہاز کے اترنے کے دوران یہ شخص بیت الخلاء میں پایا گیا جہاں شبہ تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
تاہم دوران پرواز فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹر نے اس شخص کی جان بچانے کی مدد کی تھی۔ اس مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.