لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سرفہرست ہے۔
لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ انہیں پاکستانی شہریت حاصل کرکے بہت اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔
اداروں کی نجکاری سے متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے، اداروں کو چلانےکے لیے نجی شعبے کوآگے آنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.